سنگترہ کے بہترین فوائد











 سنگترہ، موسمی پھل ہے اسے سرما کی سوغات کہا جاتا ہے اس کا تعلق Citrusیخاندان سے ہوتا ہے۔مالٹا،سنگترہ، گرے فروٹ، مٹھا اورکاغذی لیموں ترشاوہ (Citrus) خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ پھل ترش اور میٹھے ذائقہ کا ہوتا ہے۔ سنگترہ کے درخت کی لمبائی 9تا 10 میٹر ہوتی ہے، اس کے پھول انتہائی خوبصورت ہوتے ہیں۔ سنگترہ کو وٹامن سی کا گودام کہا جاتا ہے۔ 100 گرام سنگترہ میں 11.75 گرام کاربوہائیڈریٹ،9.35 گرام شوگر،2.4 گرام فائبر، 0.12 گرام فیٹ، 0.94 گرام پروٹین، وٹامن 53 ملی گرام کے علاوہ وٹامن اے، بی ،ای میگنیشیم، فاسفورس، کیلشیم، آئرن اور زنک بھی کافی مقدار میں پایاجاتاہے۔ سنگترہ نہ صرف خوشنما بلکہ خوش ذائقہ پھل بھی ہے۔ یہ موسم سرما کا خاص پھل ہے جو انسانی صحت کے لیے بہت ہی مفید مانا گیا ہے۔

 سنگترے میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ جلد کی خوبصورتی اور صحت کے لیے ایک زوداثر جزو ہے۔ 

اس پھل کے استعمال سے آپ بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ بڑی عمر کے افراد اس کا استعمال کر کے تندرستی اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

بخار میں سنگترے کا استعمال فائدہ دیتا ہے۔ اس کا رس خون میں موجود زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

سنگترے کا رس بچوں کے لیے ایک مفید غذا ہے۔ یہ  جسم میں کیلشیم کو جذب ہونے میں مدد دیتا ہے۔

 وہ لوگ جن کو قبض کی شکایت رہتی ہو سنگترے کے استعمال سے اس مرض سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ 


تبصرہ کریں

please do not any spam link in the comments box

جدید تر اس سے پرانی