املوک گرم مزاج پھل ہے اس لیے اس کو اعتدال میں ہی کھانا چاہئے، املوک ہمیشہ پکا ہوا کھائیں کچا پھل نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
املوک میں وٹامن اے، وٹامن بی اور سی، پروٹین، کیلشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے، سو گرام وزنی املوک میں صرف 80 کیلوریز ہوتی ہیں۔اس پھل میں پروٹین اور فائبر کے علاوہ وٹامن اے ، بی ، سی ، پوٹاشیم، کاپر اور میگنیز بھی موجود ہوتا ہے
اس پھل کے استعمال امراض قلب ، شوگر ، کینسر اور دماغی امراض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے امراض قلب جسمانی تنزلی اور پھیپھڑوں کے کینسر سے تحفظ کیلئے محفوظ سمجھی جاتی ہیں۔
قبض کشا خصوصیات کی وجہ سے یہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو قبض میں مبتلا رہتے ہیں یا جگر کے مسائل کا شکار ہیں ۔جبکہ اس میں موجود فائبرز ہاضمہ بہتر بناتے ہیں ۔
وت مدافعت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔ اپینڈکس کے درد میں اس کو کھانا مفید ہے۔ سخت جسمانی مشقت سے پٹھوں کی اکڑن اور درد کو ختم کرتا ہے۔ یہ شوگر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ اور ہیوموگلوبن بھی ٹھیک رہتا ہے۔ اگر مرد حضرات کھائیں تو تاعمر جوانی کا لطف اٹھائیں گےکیونکہ اس کے چھلکے میں قدرتی طو ر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات سے بچانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ پھل مردانہ قوت کےلیے بھی انتہائی بہترین سمجھا جاتا ہے۔ آپ یقیناً سمجھ گئے ہیں۔ کہ ہم کس پھل کی بات کر رہے ہیں- آج آپ کو بتائیں گے کینو اور ٹماٹر کے قریبی رشتہ دار املوک کے بارے میں ۔ جسے عام طور جاپانی پھل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کیا آپ بھی دل کی بیماریوں سے پریشان رہتے ہیں؟ وزن کم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے؟ یا جوڑوں میں ہونے والے انفلمیشن اوراعصابی کمزور ی کے ساتھ دن بدن ہونے والی نظر کی کمزور ی میں مبتلا ہیں؟ اگرآپ کا نظام ہاضمہ صیحح طریقے سے کام نہیں کررہا توآپ کو ایسے پھل کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ جو آپ کے سارے مسائل کوحل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ جس کو عام طور پر جاپانی پھل اور آملوک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
اس پھل میں پروٹین اور فائبرزکے علاوہ وٹامن اے ، بی ، سی ، پوٹاشیم، کاپر اور میگنیز بھی موجود ہوتا ہے ۔اس پھل کو ویسے تو سبھی لوگ اپنی لائف روٹین میں شامل کرتے ہیں اور اکثرکھاتے بھی ہیں۔ لیکن ستر فیصد لوگ ایسے ہیں جو کہ اس سے ملنے والے فائدے سے ناآشنا ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس پھل کو کھانے سے ہمیں کونسے کونسے فائدے حاصل ہوتے ہیں؟دوسرے پھلوں کی طرح جاپانی پھل بھی فائبرز کا بہترین ذریعہ ہے۔ ایک میڈیم سائز کے جاپانی پھل میں تقریباً بیس فیصد فائبرز پایاجاتا ہے۔ یہ فائبرز ہمارے نظام ہاضمہ کےلیے مفید ہے اور خوراک کو ہضم کرنے میں مدددیتا ہے۔ کیونکہ ہمارے معدے میں گیسٹک جوس کوخارج کرنے کے عمل کو تیز کردیتا ہے۔ جس سے خوراک جلد ہضم ہونے لگتی ہے۔ جب ہمارا نظام ہاضمہ ٹھیک طرح سے کام کرے گا۔ ہم قبض ، ڈائریااور گیس جیسی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
اس لیے اپنے نظام ہاضمہ کو صحت مند رکھنے کے لیے روزانہ کی خوراک میں جاپانی پھل کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔ کچھ لو گ اپنےغلط کھانے پینے کی وجہ سے یا جسم میں ہونے والی کئی قسم کی بیماریوں کی وجہ سے وقت سے پہلے بوڑھے دکھائی دینے لگتے ہیں۔ اس پھل میں ایسے وٹامنزاور اینٹی آکسیڈینٹ بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جو کہ ہماری صحت کے ساتھ ساتھ ہماری خوبصورتی کو برقراررکھنے کے لیے بھی انتہائی بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ جیسا کہ وٹامن اے بیٹا کروٹین اور لیوٹین ۔ یہ وٹامنز آپ کی جلد پر وقت سے پہلے ہونے والی جھریوں ،داغ دھبوں اور کمزور ی کو ختم کرتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں آپ وقت سے پہلے بڑھاپے سے بچ سکتے ہیں۔ اس پھل میں پائے جانے والے مرکب خاص طور پر ہماری آنکھوں کو صحت مند رکھنے کےلیے بہت زیادہ فائدہ مند ہیں۔
کیونکہ اس کے لیے ہماری آنکھوں کےلیے اینٹی آکسیڈینٹ اجزاء موجود ہوتے ہیں۔جو کہ کمزور ہوچکی آنکھوں کومزید کمزورہونے سے روکتے ہیں۔ اور پہلے سے ہونے والی کمزوری کو پوری طرح سے ختم کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ ہماری آنکھوں کی صحت کو بہترین کرنے کے لیے فائد ہ مند پھلوں میں سے ایک ہے۔ جاپانی پھل میں خاص طور پر پوٹاشیم جیسا نیوٹرینز وافر مقدار میں موجود ہونے کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے۔ اور جسم کے ہر ایک حصے تک خون کو پہنچانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ حال ہی اس پر ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنےآچکی ہے۔ کہ جو لوگ اس پھل کواپنی غذا کاضروری حصہ رکھتے ہیں۔ وہ بڑی ہی آسانی سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرو ل میں رکھ سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں
please do not any spam link in the comments box