انگور کے فوائد











نگور ایک پودے اور اس کے پھل کا نام ہے۔ یہ پودا بیل کی صورت میں اگتا ہے اور اس کا پھل گچھوں میں اگتا ہے۔مشرق وسطیٰ کو عام طور پر انگوروں کا وطن کہا جاتا ہے اور وہاں اس پودے کی کاشت 6,000-8,000 سال پہلے شروع ہوئی تھی۔ انگور ایک قسم کا پھل ہے جو 15 سے 300 کے جھرمٹ میں اگتا ہے اور یہ کرمسن، سیاہ، گہرا نیلا، پیلا، سبز، نارنجی اور گلابی ہو سکتا ہے۔ انگور جب سوکھ جاتے ہیں تو ان سے کشمش بھی بنائی جاتی ہے۔

 غلط نہ ہو گا، کیوں کہ یہ پھل غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے اور مختلف طبی خصوصیات بھی رکھتا ہے۔انگور کو اس کے خوش ذائقہ ہونے کی وجہ سے ہر عمر کے افراد کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے

دل کی صحت کو مستحکم رکھنے کے ساتھ مخصوص اقسام کے کینسر کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ پھل جسم میں گردش کرنے والے مضر ذرات کو اکھٹا ہونے سے روکتا ہے 

انگور میں موجود اجزا عمر بڑھنے سے سامنے آنے والی علامات اور دیگر جلدی مسائل کی روک تھام کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔

انگور کھانے کی عادت آنکھوں کی صحت کو بہتر کرتی ہے۔

انگور کو کھانے کی عادت گھٹنوں کے جوڑ کی تکلیف سے ریلیف میں مدد دیتا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جوڑوں کی لچک اور حرکت کو بہتر کرتے ہیں۔

انگور میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس بھی کولیسٹرول کی سطح نارمل رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں 

یہ پھل ڈی این اے کو نقصان سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہوئے صحت مند خلیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، جس سے بصارت کو فائدہ ہوتا ہے۔

انگور جسم میں موجود فاسِد مادَّوں کو خارج کرتا ہے۔ نزلہ زکام، کھانسی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر بَلْغَمِی امراض میں بے حدمفید ہے۔ مِعْدہ اور آنتوں کو جِلا بخشتا ہے۔ جگر کو طاقت دیتا ہے۔ انگور آنتوں کے زخم کے لئے فائدہ مند ہے ۔





تبصرہ کریں

please do not any spam link in the comments box

جدید تر اس سے پرانی