بیر کے فائدے


 






بیری اردو میں ایک پھل کا نام ہے ، اس کے درخت کو بیری کا درخت کہتے ہیں۔ بیر کئی قسموں کے ہوتے ہیں، مثلاً بیر، پیندو پیر، جنگلی بیر۔اس میں تین طرح کے سائز کے بیر ہیں ایک لمبوترے،ایک گول بڑے اور ایک گول چھوٹے ہیں۔

ایک مزیدار پھل ہے اور صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہے، یہ ایک بھرپور غذائیت والا پھل ہے جو پروٹین، وٹامن، کیلشیئم، کاربوہائڈریٹ، سوڈیم اور میگنیشیم سے مالا مال ہے۔

بیر میں آئرن اور فاسفورس بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم میں خون کی گردش کو بڑھاتا ہے اور آئرن کی کمی کو دور کرتا ہے۔

 عام طور پر اس کی زیادہ تر پیداوار جنوبی ایشیاءمیں ہی ہوتی ہے اور اس کا منفرد کھٹا میٹھا ذائقہ اور مختلف رنگ ہوسکتے ہیں۔عام طور پر بیر کو دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے، ایک کو جنگلی اور دوسرے کو باغی کہتے ہیں

 بیرقدرتی نیند کے لیے مدد دیتا ہے، وہ پورے اعصابی نظام کو سکون پہنچا کر جلد سونے میں مدد دیتا ہے۔

اگر آپ اکثر قبض کا شکار رہتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہنہ یا دیرینہ قبض کا، تو بیر اس کا اچھا علاج ثابت ہوسکتا ہے۔مٹھی بھر بیر اس مسئلے سے نجات دلانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

 بیر دماغ اور اعصابی نظام کو سکون پہنچانے والا پھل ہے۔

 بیر میں نمک کی سطح کم جبکہ پوٹاشیم زیادہ ہوتا ہے اور یہ دونوں عناصر اس پھل کو بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

 بلڈپریشر کا بڑھنا امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے یعنی بیر ان جان لیوا امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں۔

 آئرن اور فاسفورس کی موجودگی کے باعث بیر خون کی گردش کو ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

بیر کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ کیلشیئم، فاسفورس اور آئرن جیسے اجزاءہڈیوں کی مضبوطی بہتر کرتے ہیں۔

بیر دماغ اور اعصابی نظام کو سکون پہنچانے والا پھل ہے، جبکہ ذہنی بے چینی میں بھی کمی لاتا ہے۔ اس کے اثرات ہارمونز کی سطح پر کام کرکے ذہن اور جسم کو سکون بخشتے ہیں۔

بیر کھانے سے نظام انہظام درست کام کرتا ہے۔

بیر کھانے سے سانس کی نالیوں کی خرابیاں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

  بیر کھانے سے بخار،نزلہ و زکام سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

  بیر کھانے سے پیاس کم لگتی ہے۔


بیر پٹھوں کی مضبوطی کے لیے مفید ہیں۔بیر معدے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

  بیر کھانے سے پیٹ اور آنت کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں ۔

بیر کھانے سے یاداشت میں بہتری آتی ہے۔

جسم سے صفراوی مادوں کے اخراج میں مدد کرتا ہے


تبصرہ کریں

please do not any spam link in the comments box

جدید تر اس سے پرانی