موسم گرما کے فوائد و نقصانات


 

موسم گرما یا تابستان منطقہ معتدلہ کے چار موسموں میں سے ایک ہے۔ اس میں دن بڑے ہوتے ہیں اور راتیں چھوٹی ہوتی ہیں۔دن بڑے ہوتے ہیں۔ درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے۔ سال کا سب سے بڑا دن 21 جون کو اس موسم میں ہوتا ہے۔ جب شمالی نصف کرے میں موسم گرما ہوتا ہے تو جنوبی نصف کرے میں سردیاں۔ گرمیوں کا موسم تب ہوتا ہے جب سورج کی شعائیں سیدھی پڑتی ہیں۔
  پاکستان میں گرمیوں کا آغاز اپریل سے ہو جاتا ہے۔ جون جولائی سخت گرم مہینے ہوتے ہیں۔ 15 جولائی کو ساون کی پہلی تاریخ کو جب مون سون پاکستان پہنچتا ہے تو موسم کم گرم ہو جاتا ہے۔ یہاں یہ موسم ستمبر تک رہتا ہے۔موسم گرما میں پانی کا استعمال کثرت سے ہوتا ہے اس بات کا خیال رکھیں کہ پانی ابلا ہوا اور صاف استعمال کریں۔ گرمی کی شدت سے چھپے ہوئے کیڑے مکوڑے کثرت سے آنے لگتے ہیں۔ اس لیے گھر اور گھر کی اطراف کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ لوگ موسم گرما کے دوران باہر زیادہ سے زیادہ وقت صرف کر کے گرم درجہ حرارت کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔
   اس طرح ساحل سمندر اور پکنک کا سفر کرنے کا وقت عام طور پر موسم گرما کے مہینوں کے دوران ہوتا ہے۔ اس طرح باسکٹ بال، فٹ بال، والی بال، اسکیٹ بورڈینگ ،بیس بال، سافٹ بال، کرکٹ، ٹینس اور واٹر پولو کے کھیل بھی کھیلے جاتے ہیں۔ پانی کے کھیل بھی پائے جاتے ہیں اس میں پانی کی سکیٹگ، بورڈنگ، تیراکی، سرفنگ وغیرہ شامل ہیں۔
  موسم گرما کے ان گنت فائدے ہیں سب سے اہم دھوپ جو کہ بہت ضروری ہے پودوں کے لیے اسی گرم موسم کی وجہ سے فصلیں اور پھل پکتے ہیں دھوپ کی مددسے ہمارے جسم میں وٹامن ڈی بنتی ہے جوکہ ہمارے جسم کے لیے بہت مفید ہے جسم کے بہت سے زہریلے جراثیم بھی مر جاتے ہیں آم، تربوز، آلوچے، فالسے، جامن، لیچی، اسٹرابیری، پپیتے اور آڑو جیسی نعمتوں کی آمد بھی موسم گرما کی مرہون منت ہے جو آپ کی تونائی بڑھانے، جسم کوہائیڈریٹ رکھنے، سورج کی تپش سے محفوظ اور ضروری غذائیت فراہم کرنے کے حوالے سے خاص اہمیت کی حامل ہیں۔موسم گرما کی سبزیوں میں کریلہ، گھیا کدو، کالی توری، بھنڈی توری، بینگن ، ٹماٹر ، سبز مرچ، شملہ مرچ ، تر اور کھیرا اہم ہیں۔
  ہر موسم کی اپنی خصوصیات ہوتی ہیں، اسی طرح ہر موسم کے اپنے ذائقے دار اور رسیلے پھل بھی ہوتے ہیں، جو ایک سخت اور گرم دن کے دوران آپ کی تونائی (انرجی لیول) بڑھانے، جسم کوہائیڈریٹ رکھنے، سورج کی شعاعوں سے حفاظت اور ضروری غذائیت فراہم کرنے کے حوالے سے خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ان پھلوں کو گرمیوں کے موسم میںاپنی خوراک کا حصہ بنا کر آپ اس موسم کا بہتر طور پر مقابلہ کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین کی رائے ہے کہ موسم گرما کے یہ چند خاص پھل جسم کو ٹھنڈک دینے کے ساتھ ساتھ زہریلے مواد کو خارج کرنے میں بھی مدد فراہم کرتےہیں۔
   دھوپ میں نکلنے سے متعلق ہدایات گرمیوں میں سخت دھوپ میں گھر سے باہر نہ نکلیں۔ اگر مجبوراً دھوپ میں نکلنا پڑے تو سر گردن اور ریڑھ کی ہڈی کو دھوپ سے بچانے کیلئے سفید کپڑا یا تولیہ سے مذکورہ بالا اعضا ءڈھانپ لیں یا پھر چھتری وغیرہ لے کر نکلیں۔ آنکھوں پر دھوپ کا چشمہ لگا کر نکلیں۔ گھر سے نکلنے سے پہلے پانی پی لیں اور بالکل خالی پیٹ گھر سے نہ نکلیں۔ باریک کپڑے پہن کر گھر سے نکلنا انتہائی نقصان دہ ہے لہٰذا موٹا اور سوتی کپڑا پہن کر گھر سے نکلیں ورنہ جلد کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

تبصرہ کریں

please do not any spam link in the comments box

جدید تر اس سے پرانی