سبزیوں میں موجود اجزاءمیں کئی طبی فوائد پنہاں ہوتے ہیں، جو نہ صرف مختلف بیماریوں سے حفاظت میں موثر ثابت ہوتے ہیں بلکہ یہ جسمانی صحت و تندرستی کے لئے بھی نہایت مفید ہیں۔طبی ماہرین کی جانب سے متعدد بیماریوں سے بچاؤ اور دائمی صحت کے لیے سبزیوں کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے، قدرت نے چند سبزیوں میں کچھ ایسی خصوصیات رکھی ہیں کہ جنہیں نظر انداز کرنا انسان کے لیے نقصان دہ جبکہ ان کے استعمال سے مجموعی صحت پر بے شمار طبی فوائد اور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
بند گوبھی ایک سبزی ہے ۔Brassica Oleracea خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ اسے عموماً سلاد میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی بہت سی اقسام ہیں۔ جن کا رنگ ہلکا سبز سے لے کر گہرا سبز ہوتا ہے۔ یہ اصل میں پتے ہوتے ہیں۔ اسے گھریلو باغیچوں میں آسانی سے اگایا جا سکتا ہے۔
ہری بند گوبھی:
تازہ اور ہری بند گوبھی بازار میں آسانی سے دستیاب ہوتی ہے اور اس کی قیمت بھی کچھ زیادہ نہیں ہوتی۔ اس کا ذائقہ ہلکا میٹھا ہوتا ہے جو اس بات کی ضمانت ہے کہ بند گوبھی تازہ ہے، اسے مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کی تازہ اور ہری پتیاں سلاد میں بھی استعمال ہوتی ہیں۔
بندگوبھی سلفر سے بھرپور ہوتی ہے، جو چکنی جلد کو خشک اور دانوں کو ختم کرتا ہے۔ سلفر بالوں، ناخن اور جلد کی صحت کے لئے بھی نہایت مفید ہے۔ یورک ایسڈ: وٹامن سی اور سلفر کا ایک فائدہ یورک ایسڈ سے بچاﺅ بھی ہے۔ بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔یہ ہڈیوں میں آئرن جذب کرنے میں مددفراہم کرتا ہے۔اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کی بھی خصوصیات پائی جاتیں ہیں۔
بند گوبھی میں شامل مرکبات سردرد، الکوحل کے مضر اثرات، ہائی بلڈ پریشر، ذیابطیس، گنجا پن سے بچاﺅ اور بچوںکی نشوونما کے لئے نہایت سود مند ہے۔
طبی ماہرین کی جانب سے ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو بند گوبھی بطور سلاد کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔بند گوبھی کا استعمال اس میں موجود بڑی مقدار میں فائبر اور پانی کے سبب قبض سے نجات اور نظام ہاضمہ کو صحت مند بناتا ہے۔
بند گوبھی غذائی اجزا سے بھر پور ہوتی ہے، اس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم جبکہ پروٹین، فائبر، وٹامن کے، وٹامن سی، فولیٹ، وٹامن بی، کیلشیم اور پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے، اس میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ بھی پائے جاتے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لیے ناگزیر قرار دیئے جاتے ہیں۔بند گوبھی پکا کر کھانے کے بجائے زیادہ تر بطور سلاد استعمال کی جاتی ہے اور یہی اس کے استعمال کا صحیح طریقہ بھی ہے۔
بند گوبھی میں وٹامن کے اور اینتھوکینین نامی جزو پایا جاتا ہے، جو ذہنی عمل کو بہتر طریقے سے انجام دینے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ بند گوبھی اعصابی نظام کو تباہ ہونے سے بچانے کے علاوہ الزائمر کے خلاف آپ کی طاقت کو بھی بڑھا دیتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں
please do not any spam link in the comments box