چاند
چاند یا ماه ہماری زمین کا ایک سیارچہ ہے۔ زمین سے کوئی دو لاکھ چالیس ہزار میل دور ہے۔ اس کا قطر 2163 میل ہے۔ چاند کے متعلق ابتدائی تحقیقات گلیلیو نے 1609ء میں کیں۔ اس نے بتایا کہ چاند ہماری زمین کی طرح ایک کرہ ہے۔ اس نے اس خیال کا بھی اظہار کیا کہ چاند پر پہاڑ اور آتش فشاں پہاڑوں کے دہانے موجود ہیں۔ اس میں نہ ہوا ہے نہ پانی۔ جن کے نہ ہونے کے باعث چاند پر زندگی کے کوئی آثار نہیں پائے جاتے۔ یہ بات انسان بردار جہازوں کے ذریعے ثابت ہو چکی ہے۔ دن کے وقت اس میں سخت گرمی ہوتی ہے اور رات سرد ہوتی ہے۔نظام شمسی کے بننے کے 6 کروڑ سال کے دوران ہی چاند نے جنم لے لیا تھا اور اس کی عمر 46 لاکھ سال کے قریب ہے۔
زمین سے ہمیں ہمیشہ چاند کا ایک ہی رخ نظر آتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چاند کی محوری گردش اور چاند کے زمین کے اردگرد گردش کا دورانیہ ایک ہی ہے۔ ہمیں زمین سے کسی ایک وقت میں چاند کا تقریباً 41 فی صد حصہ نظر آتا ہے اگر چاند پورا ہو۔ مگر یہ حصہ کچھ بدلتا ہے اور ہم مختلف اوقات میں چاند کا نصف سے کچھ زیادہ حصہ ملاحظہ کر سکتے ہیں جو 59 فی صد بنتا ہے مگر ایک وقت میں 41 فی صد سے زیادہ نظر نہیں آ سکتا۔ چاند زمین کے گرد اپنا چکر تقریباً 29 دن اور 8 گھنٹوں میں مکمل کرتا ہے۔ اس دوران اس کا زمین سے فاصلہ گھٹتا بڑھتا رہتا ہے۔
وَ الْقَمَرَ قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِیْمِ(۳۹)
اور چاند کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کیں یہاں تک کہ پھر ہوگیا جیسی کھجور کی پرانی ڈال(ٹہنی)۔چاند کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کیں ۔} چاند کی اٹھائیس منزلیں ہیں ، ہر رات ایک منزل میں ہوتا ہے اور پوری منزل طے کر لیتا ہے، نہ کم چلتا ہے نہ زیادہ، اپنے طلوع ہونے کی تاریخ سے لے کر اٹھائیسویں تاریخ تک تمام منزلیں طے کر لیتا ہے اور اگر مہینہ تیس کا ہو تو دو راتیں اور انتیس کاہو تو ایک رات چھپتا ہے اور جب اپنی آخری منزل میں پہنچتا ہے توکھجور کی پرانی شاخ جیسا ہوجاتا ہے ۔چاند کا ہمارے نظام شمسی ، کرہ ارض اور ہماری معاشرت سے گہرا تعلق ہے۔ چاند کی مقناطیسی قوت سےسمندروں میں مدوجزر پیدا ہوتا ہے ۔ چاند کے گھٹنے بڑھنے کے اثرات نباتات اور حیوانات پر بھی ظاہر ہوتے ہیں۔ چاند ہمارے ادب اور آرٹ کا بھی ایک حصہ ہے اور قدیم مذہی عقائد میں اسے دیوی ، دیوتاؤں کا مقام حاصل رہاہے۔بعض ماہرین کا کہناہے کہ پورے چاند کے اثرات انسانی نفسیات پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
please do not any spam link in the comments box