انجیر ایک مفید پھل


 


قدرت نے انسانوں کو بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں جن میں سے پھل، سبزیاں، میوہ جات وغیرہ شامل ہیں،ان میوہ جات میں ایک انجیر بھی شامل ہے اور انجیر جنت کا پھل بھی کہلاتا ہے۔ انجیر کمزور اور دبلے لوگوں کے لیے قدرت کی نعمت ہے۔ ا نجیر جسم کوپر کشش اور چہرے کو سفید و سرخ رنگت عطا کرنے کے ساتھ ساتھ دلکش بھی بناتی ہے۔اردو انجیر ۔ ہندی انجیر ۔ فارسی انجیر ۔ سنسکرت فلگو ۔ مراٹھی انجیر۔ بنگالی انجیر۔ تامل شمی اٹا ۔ لاطینی فائیکس کیریکلن  اور انگریزی میں فگ (Fig) کہتے ہیں۔ 

 انجیر ایک چھوٹے قد کا درخت ہے۔ اس کا اصل وطن یونان سے افغانستان اور مشرقی بحیرہ روم کا علاقہ ہے لیکن اب یہ دنیا میں اور بھی جگہوں پر اگایا جاتا ہے۔ یہ 3-10 میٹر تک لمبا ہوتا ہے۔ اس کی چھال ہموار اور پتے بڑے ہوتے ہیں۔ اس کا پھل 3-5 سینٹی میٹر لمبا اور سبز ہوتا ہے اور پکنے پر جامنی ہو جاتا ہے۔انجیر تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے آثار وادی اردن میں ملے ہیں جن کی قدامت 9200 قبل مسیح ہے۔ اس لحاظ سےصص انجیر پہلا پودا ہے جسے انسان نے کاشت کیا۔ اس کا ذکر بائبل میں بھی ہے۔ اور مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کی سورہ تین کی آیت نمبر 1 میں اللہ تعالیٰ نے انجیر کی قسم اٹھائی ہے۔ اس پھل کے بے شمار طبی فوائد ہیں ۔

  انجیر کو تازہ یا خشک کر کے کھایا جاتا ہے۔یہ مردوں اور خواتین دونوں کو بانجھ پن سے تحفظ دیتا ہے۔انجیر قدرتی فائبر سے بھرپور ہے جو کہ بواسیر کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔انجیر کا استعمال معدے کے تیزاب کو الکلی میں بدل دیتا ہے تو جن افراد کو معدے کے امراض جیسے تیزابیت، بدہضمی اور مرض کروہن کا سامنا ہوتا ہے، ان کے لیے انجیر کھانا فائدہ مند ہوتا ہے۔انجیر میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ آنتوں کو متحرک کرنے میں مدد دیتی ہے، جس سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے۔

 انجیر میں موجود فینول، اومیگا تھری اور اومیگا تھری سکس فیٹی ایسڈز خون کی شریانوں کی صحت مستحکم رکھتے ہیں، فیٹی ایسڈز سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

 انجیر میں قدرتی وٹامن بی کمپلیکس موجود ہوتا ہے جو کہ اعصاب کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے، اسی طرح وٹامن بی جسمانی توانائی کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔

  موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جو بہت سی بیماریوں کو دعوت دے سکتا ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنے والی غذا پر عمل کر رہے ہیں تو آپ کو اپنی ڈائیٹ پلان میں انجیر کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔ فائبر سے بھرپور غذائیں وزن کم کرنے کے لئے مفید ہیں۔

  انجیر کا استعمال آپ کو صحت مند ہڈیاں دے سکتا ہے۔ ہمارے جسم میں ہڈیوں کے لئے کیلشیم کا ہونا بہت ضروری ہے۔ ہمارا جسم خود کیلشیم پیدا نہیں کرتا جس وجہ سے ہمیں بیرونی ذرائع سے حاصل کرنا پڑتا ہے۔ ہم دودھ ،سویا ،سب پتوں والی سبزیوں سے حاصل کرتے ہیں۔

بلڈ پریشر: خون کے دباؤ کا شکار افراد کے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی سطح متناسب نہیں رہتی اور انجیر کا استعمال اس متناسب کو بحال کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوا ہے۔ پوٹاشیم سے بھرپور انجیر بلڈپریشر کو کم کر سکتی ہے۔

 انجیر  پھیپھڑوں کے امراض میں بے حد معاون پھل ہے ۔ نہارمنہ کھانے سے دل کے عارضے میں بہتری آتی ہے ۔ گولر اور نجیر میں مماثلتگو لر مختلف پھل ہے مگر انجیر کے پھل سے اس کی مشابہت پائی جاتی ہے ۔ بلغم کے اخراج کے لئے اور کھانسی دور کرنے کے لئے انجیر کا جو شاندہ پلایا جاتا ہے ۔







تبصرہ کریں

please do not any spam link in the comments box

جدید تر اس سے پرانی