دنیا میں بے شمار جانور پائے جاتے ہیں ۔ ہر ایک کی اپنی اپنی خصوصیات ہیں لیکن کچھ جانور ایسے ہیں جو حیرت انگیز خصوصیات کے حامل ہیں۔ ان میں سے چند کے بارے میں،میں آپ کو بتا رہا ہوں۔
اس دنیا میں ایک ایسا جانور بھی ہے جو تقریباً 700 سال تک زندہ رہتا ہے لیکن پانی نہیں پیتا۔ اور چالیس دن بعد ایک قطرہ پیشاب کرتا ہے۔ اس انوکھے جانور کا نام گوہ ہے۔
الو ایک ایسا پرندہ ہے جو اپنے شکار کو ثابت نگل لیتا ہے اور پھر تقریباً 12 گھنٹے بعد وہ ہڈیاں، اور کھال ایک گیند کی شکل میں باہر نکال دیتا ہے۔
برازیل ایک ایسا ملک ہے جہاں سینگوں والے مینڈک بھی پائے جاتے ہیں۔
جھینگر ایک ایسا جانور ہے جسکے کان اس کی اگلی ٹانگوں میں ہوتے ہیں۔
آپ کو پتہ پے ایک مچھلی ایسی بھی ہے جسکا دل اس کے سر میں ہوتا ہے۔ اس انوکھی مچھلی کا نام شرمپ مچھلی ہے۔
کاڈ مچھلی ایک ایسی مچھلی ہے جو صرف ایک سال میں 90 لاکھ انڈے پیدا کرتی ہے۔
شاہین۔ سب سے تیز رفتار جاندار ایک پرندہ ہے جس کی رفتار 200 میل سے بھی زیادہ ہے۔ اس پرندے کا نام شاہین ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے سب سے تیز رفتار چیتے کی ہوتی ہے تاہم وہ زمینی جانوروں کے لحاظ سے ہے اور شاہین کی رفتار تمام حیوانات کے لحاظ سے زیادہ ہے۔
چمگادڑ کی اوسط عمر 20 سال ہوتی ہے۔
دھاری دار زیبرا اپنی منفرد دکھنے والی دھاریوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ اور اس کے ایسے ڈیزائن کا مقصد کیموفلاج سمجھا جاتا ہے۔ مگر درحقیقت ایسا نہیں ہے۔ زیبرا کی دھاریاں قدرت نے خون چوسنے والے کیڑوں اور گھڑ مکھیوں سے بچنے کے لئے تخلیق کی ہیں۔ ان دھاریوں میں سے نکلنے والی لائٹ ویوز
کیڑے مکوڑوں کو دور بھگاتی ہیں
گینڈا ۔یہ انتہائی طاقتور اور خطرناک جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دنیا میں اس کی پانچ مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ جن میں سے دو کا تعلق افریقا سے ہے جبکہ باقی تین اقسام جنوبی ایشیاء میں پائی جاتی ہیں۔ پانچ میں سے تین اقسام یعنی جاون، سماترا اور کالا گینڈا انتہائی خطرناک سمجھے جاتے ہیں
دُنیا کا سب سے بڑا جانور ہے اور یہ سب سے زیادہ منفرد جانوروں میں سے ایک ہے، اُن میں اِس کے لمبے دانت، سونڈ، بڑے کان اور ایک بھاری بھرکم جسم ہے۔ہاتھی کی عام طور پر تین اقسام پائی جاتی ہیں جن میں ایشیائی ہاتھی، افریقی ہاتھی اور افریقی بش ہاتھی شامل ہیں.دودھ دینے والے جانوروں میں سب سے کم دودھ ہاتھی کا ہوتا ہے۔
کوموڈو ڈریگن دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی ہونے کے باوجود بہت کمزور ہے۔ حالانکہ اس کا زہر انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر یہ چھپکلی صرف کاٹنے کی کوشش کرے تو اس کے اپنے دانت اور کھوپڑی ٹوٹ سکتی ہے۔
جنوبی افریقہ میں ایک ایسے نسل کا بندر پایا جاتا ہے جس کے جسم کی لمبائی ساڑھے پانچ انچ ہوتی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں
please do not any spam link in the comments box