گاجر دنیا بھر میں ایک مقبول سبزی ہے۔ یہ مقوی اور مصفٰی غذا ہے۔ گاجر کے سبز پتے بھی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان میں پروٹین، معدنیات اور وٹا منز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہزاروں سالوں پہلے گاجر کو موجودہ افغانستان میں اُگایا جاتا تھا مگر اُس وقت یہ سائز میں چھوٹی رنگ میں پیلی اور جامنی اور ذائقے میں انتہائی کڑوی اور لکڑی جیسی ہوتی تھی اور جس گاجر کو آج ہم جانتے ہیں اس سے بلکل مختلف ہوتی تھی پھر سولہویں صدی میں پولینڈ کے کسانوں نے میٹھی گاجریں اُگانے کا فن سیکھا اور آج دُنیا میں مختلف رنگوں کی میٹھی گاجریں اُگائی جارہی ہیں جو ہماری صحت پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرتی ہیں۔
گاجرکو غریبوں کا سیب کہا جاتا ہے کیونکہ غذائی اعتبار سے یہ مہنگے ترین پھلوں کے بھی ہم پلہ ہے۔گاجر قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو انسانی جسم کے لیے مفید غذائی عناصر سے بھرپور ہے۔ اگر اس کو جُوس کی صورت میں روزانہ استعمال کیا جائے تو بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
گاجر کا جوس آپ کی جِلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔گاجر کے جوس میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو آنکھوں جگر جلد ہڈیوں اور دانتوں کے لئے بہت ہی اہم ہیں اس کے علاوہ اس میں ؤٹامن سی بی ای ڈی پروٹینز کیلشئیم آئرن کاپر پوٹاشئیم اور بہت سے لازمی جز پائے جاتے ہیں اس کے جوس میں اگر تھوڑا سا چقندر اور سیب کا جوس بھی شامل کر لیا جائے تو اس کے فوائد مزید بڑھ جاتے ہیں اس جوس میں وٹامن سی ہوتا ہے جو جِلد کی صحت کو برقرار رکھنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ گاجر کے جوس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپ کی جِلد کو آزاد ریڈیکلز سے بھی بچائیں گے۔گاجر کے جوس کے فوائد پر غور کرنا، یہ ضروری ہے کہ زور پینے کے ساتھ ساتھ نظر آتے نظر آتے ہیں، مختلف آنکھوں کی بیماریوں کی روک تھام کو فروغ دیتے ہیں. یہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے، یہ انسانی جسم کے خلیات میں ریڈکس عملوں پر اثر انداز کرتا ہے، میٹابولزم کو منظم کرتا ہے اور دودھ لینے والی ماؤں میں یہ مؤثر طریقے سے نسبتا میں اضافہ کرتی ہے.
گاجر کا جوس کینسر سے بچاؤ کے لئے مفید ہے اس کا استعمال کینسر سے متاثرہ خلیوں کی پرورش کو روکتا ہے ایک خیال کے مطابق کینسر کے مریض اگر اس جوس کو روزانہ استعمال کریں تو یہ بیماری مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے جگر گردوں اور لبلبہ کی حفاظت اور السر کی بیماری میں گاجر کا جوس بہترین ہے یہ پھیپھڑوں کو قوت بخشتا ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور بدہضمی کی وجہ سے سینے میں ہونے والی جلن کو دور کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر کا وٹامن سی کلوجن (ایک قسم کی پروٹین) کی پیداوار بڑھاتا ہے جو ہماری جلد کے لیے انتہائی اہم اور مفید ہے خاص طور پر یہ زخموں کو جلد بھر دیتا ہے اور ہمارے جسم کو صحت مند رکھتا ہے۔
گاجر کے جوس میں بیٹا کیروٹین کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے اور یہ کیمیا ہماری آنکھوں کو توانا رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
گاجر جوس میں پوٹاشیم اور فائبر شامل ہوتی ہے جو بڑھے ہُوئے بلڈ پریشر کے لیے انتہائی مفید کیمیا ہیں اور ماہرین کے مُطابق دل کی بیماریوں میں مُبتلا افراد کے لیے کم سوڈیم والے کھانے اور زیادہ پوٹاشیم والے کھانے انتہائی مُفید ثابت ہوتے ہیں کیونکہ پوٹاشیم دل میں خون لیجانے والی رگوں کو آرام پہنچاتی ہے۔
گاجر جوس میں فائبر نظام انہظام کو بہتر بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا اور گاجر جوس فائبر سے بھرپوُر ہوتا ہے جس کا فائبر خوراک کو ہضم کرنے اور فُضلے کو خارج کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
غرض گاجر کا جوس ہر لحاظ سے بہترین اور مفید ہے
ایک تبصرہ شائع کریں
please do not any spam link in the comments box