گھریلو کوا کووں کے خاندان کا عام پرندہ ہے۔ جس کا اصل مسکن ایشیا ہے۔ لیکن اب یہ دنیا کے دوسرے حصوں میں بھی دیکھا گیا ہے۔ اس کی رنگت سیاہ ہوتی ہے۔
اس کا سائز تقریبا 40 سینٹی میٹر۔ لیکن اس کا سر،چونچ،پر،دم اور ٹانگیں سیاہ رنگ کی ہیں۔ جبکہ گردن اور سینہ ہلکے سرمئی رنگ کے ہیں۔ ان کی جسامت ہر علاقے میں مختلف ہوتی ہے۔سیاہ کوے بہت بڑے پرندے ہیں ، یقینا کوے کے خاندان میں سب سے بڑا (48 - 52 سینٹی میٹر لمبائی) میں سے ایک ہے۔
گھریلو کوا پاکستان،تھائی لینڈ ، بھارت ،بنگلہ دیش ،سری لنکا،نیپال،مالدیپ،اور جنوبی ایران، میں پایا جاتا ہے۔
کوا کچا اور پکا ہوا گوشت بے حد شوق سے کھاتا ہے۔ کوا گندھا ہوا آٹا تھال پر سے چنگیر پرے کر کے کھا لیتا ہے۔ دیگچی میں سے تھالی پرے پھینک کر دودھ پیتا ہے اور کھیر بھی کھاتا ہے۔ کوا پلاؤ اور کچے چاول، چھوٹے کیڑے مکوڑے،بیج،دوسرے پرندوں کے انڈے اور بچے اور پھل وغیرہ کھاتا ہے۔ کوے بچوں کے ہاتھوں سے روٹی،بسکٹ وغیرہ بھی چھین کر خود کھا لیتے ہیں۔ کوا قناعت پسند اور ہر حال میں راضی رہتا ہے۔ جو چیز کھانے کو مل جائے .کھا لیتا ہے۔سیاہ کوے بہت بڑے پرندے ہیں ۔
گھریلو کوا بہت چالاک پرندہ ہے۔ کوا اپنے بچوں اور انڈوں کی بہت حفاظت کرتا ہے۔ اگر کہیں چیل یا بلی نظر آجائے۔ تو کوے اس پر پل پڑتے ہیں۔ اور اسے وہاں سے بھاگنے پر مجبور کردیتے ہیں۔ اگر ان کے گھونسلے سے انڈے نکالنے کی کوشش کی جائے۔ تو یہ انسان کے سر پر ٹھونگے مار مار کر خون نکال دیتے ہیں۔ اس لیے اسے سب سے چالاک پرندہ مانا جاتا ہے۔اس کی نظر بہت تیز ہوتی ہے۔ جو اسے خوراک اور دشمنوں سے آگاہ کرتی ہے۔ انسانوں سے خصوصا محتاط رہتا ہے۔ اور خطرے کی صورت میں کائیں کائیں کر کے آسمان سر پر اٹھا لیتا ہے۔ اور اپنے دوسرے ساتھی بھی بلا لیتا ہے۔ جو حفاظت کے لیے ادھر ادھر چکر لگاتے رہتے ہیں۔
پوری دنیامیں پائے جانے والے اس عجیب الخلقت پرندے کو طیور آوارہ میں ممتاز مقام حاصل ہے ۔ اس کی آواز اتنی تیزاورکر خت ہوتی ہے کہ سننے والے کے کان میں نشتر کے مانند پیوست ہو جاتی ہے ۔ یہ پرندہ اپنی مضبوط چونچ سے ہر چیز کو توڑ پھوڑ سکتاہے۔کوّے کی شکل و صورت دوسرے پرندوں سے مختلف ہے اس کی گردن سلیٹی رنگ کی ہوتی ہے ۔ کوا اگرچہ غلاظت اور عفونت کو پسند کرتاہے مگر مردار اور گلے سڑے ڈھانچے نوچ کر یہ پلک جھپکتے میں صفائی کردیتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
please do not any spam link in the comments box