بواسیر کی وجوحات کیا ہیں


 ایک مرض، جس میں مریض کے مقعد پر ورید کے پھول جانے سے چھالے پڑجاتے ہیں اور اجابت کرتے وقت مریض کو تکلیف ہوتی ہے۔ اس تکلیف کی شدت، بیماری کی نوعیت اور شدت پر منحصر ہے۔مستقل قبض ،جگر اور اسہال کی بیماری یا حمل کی وجہ سے یہ بیماری لاحق ہو جاتی ہے۔مرض لاحق ہونے کی عمومی وجوہ میں قبض،اسہال،زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنا ، غیر متوازن خوراک، ثقیل، مرغّن، ترش اور بادی اشیاء کا زائد استعمال اوربسیارخوری وغیرہ شامل ہیں۔بازاری ناقص خوراک اور زیادہ تلی ہوئی چیزوں کا استعمال اس بیماری کی عام وجوہات ہیں۔

   بواسیر چند ایسے امراض میں سے ایک ہے جو انسان کی طبیعت میں بے چینی کا سبب بھی بنتی ہے۔اجابت کے دوران درد کے علاوہ شدید حالتوں میں بسا اوقات چھالوں سے خون بھی بہنے لگتا ہے۔ اس حالت میں یہ بیماری خونی بواسیر کہلاتی ہے۔انجیر کے 5سے7دانوں کو رات کو بھگو کر صبح نہار منہ کھا کر پانی پینا نہ صرف بواسیر کی ہر دو اقسام سے نجات دلاتا ہے ہرڑ کے مربہ کے دو دانے رات کو سوتے وقت نیم گرم دودھ کے ساتھ کھانا بھی قبض اور بواسیر سے نجات دلاتا ہے۔چھلکا اسبغول ایک چمچ رات کو پھانک کر نیم گرم دودھ پینا بھی وقتی افاقہ کے لیے مفید ہوتا ہے۔مرض لاحق ہونے کی عمومی وجوہ میں قبض،اسہال،زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنا ، غیر متوازن خوراک، ثقیل، مرغّن، ترش اور بادی اشیاء کا زائد استعمال اوربسیارخوری وغیرہ شامل ہیں۔بواسیر سے بچاو کی کئی احتیاطی تدابیر بھی ہیں۔ مثلاً متوازن غذا اور پانی کا استعمال کیا جائے، مستقل اور زیادہ دیر تک نہ بیٹھا جائے،تیز مسالا جات، تلی ہوئی اشیاء کے استعمال میں احتیاط برتی جائے اور روزانہ ہلکی پھلکی ورزش کی جائے۔

تبصرہ کریں

please do not any spam link in the comments box

جدید تر اس سے پرانی