سیب ایک کار آمد پھل۔


 سیب اپنی بھرپور افادیت اور صحت بخش غذائیت کی وجہ سے قدیم زمانے ہی سے انسان کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔روزانہ ایک سیب  کا استعمال بڑھاپے کے اثرات کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ کھانے کی عادت ڈاکٹر کو دور رکھتی روزانہ ایک سے دو سیب کھانا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے عمدہ ذائقہ کے علاوہ، سیب ایک بہت بڑی مقدار میں مفید خصوصیات ہیں. ہمارے ملک میں یہ سب سے عام پھل ہے اور یہ خوشگوار حقیقت ہے کہ یہ ہماری صحت کے لئے انتہائی مفید اور ضروری ہے۔ روزانہ ایک سیب کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ 28 فیصد تک کم ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ ایک ہفتے میں چند سیب کھانے سے بھی یہی فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔۔ جس کو طبی سائنس کافی حد تک درست بھی مانتی ہےسیب کا رنگ سبز‘ زرد‘ سرخ اور ذائقہ شیریں ہوتا ہے۔

سیب کی تشکیل میں بہت سے وٹامن (اے (ری)، بیٹا کیروتین، بی 1، بی 2، B5، B6، B9، C، E، H، K، PP، niacin)، میکرو عناصر (پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، سوڈیم، سلفی) شامل ہیں. ، اس کا فوائد:سیب مفرح دل و دماغ ہے۔دل کو طاقت دیتا ہے۔ دل کی گھبراہٹ کی صورت میں تازہ سیب یا اس کا مربہ کھانا انتہائی مفید ہوتا ہے۔  گرم وتر دوسرے درجے میں ہے۔ ترش سیب سرد و خشک ہوتا یہ پھل صحت کے لیے ہی فائدہ مند نہیں بلکہ اس کے ساتھ مٹھاس کی خواہش کو بھی پوری کرتا ہے۔روزانہ ایک سیب کھانا کا اثر ان ادویات جیسا ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے کے لیے کھائی جاتی ہیں، یعنی یہ پھل امراض قلب سے موت کا خطرہ ادویات کی طرح کم کرنے میں موثر ثابت ہوسکتا ہے۔(1) سیب مفرح دل و دماغ ہے۔(2)دل کو طاقت دیتا ہے۔ دل کی گھبراہٹ کی صورت میں تازہ سیب یا اس کا مربہ کھانا انتہائی مفید ہوتا ہے۔(3) اس میں فولاد ،وٹامن اے کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کےلئے ضروری ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ وٹامن بی اور سی بھی ہوتے ہیں۔(4)سیب قدرے قابض ہوتا ہے۔ لیکن اس کا مربہ بھوک بڑھاتا ہے۔ (5) گرمی کو تسکین دیتا ہے۔ (6) خون صالح پیدا کرتا ہے ۔ (7)چہرے کا رنگ نکھارتا ہے۔(8) جگر کی اصلاح کرتا ہے اور اسے طاقت دیتا ہے۔ (9)معدہ کو طاقت دیتا ہے اورفعلِ معدہ کو درست کرتا ہے۔ (10)ہانپنے اورخفقان میں مفید ہے۔(11) سانس کی تنگی اور خشک کھانسی کو بے حد مفید ہے۔(12)سیب قے کو روکتا ہے اور متلی کا مانع ہے۔ (13)کمزور مریضوں کو بے حد مفید ہے۔ (14) ترش سیب قابض ہوتا ہے اور قے کا سبب بھی بنتا ہے۔ (15) سیب دل کو شگفتہ اور دماغ کو تروتازہ کرتا ہے۔ سیب کو کرشماتی پھل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، کیونکہ سیب میں فائبر موجود ہوتا ہے جو جسم میں پانی کو اپنی جانب کھینچ کر  غذا کے ہضم ہونے کا عمل سست کرتا ہے۔

روزانہ ایک سیب سے زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے اور بلڈ شوگر لیول میں مستحکم جبکہ انسولین کی حساسیت بہتر ہوتی ہےروزانہ ایک سیب یا کیلا کھانا ہارٹ اٹیک یا فالج سے موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم کردیتا ہے۔مضبوط ہڈیاں انسانی جسم کا سب سے ضروری حصہ ہیں۔ عموماًبڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ ہڈیاں کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔سیب کھانے سے جسم میں چستی اور پھرتی آ جاتی ہے کیونکہ یہ معدے میں جا کر قوت ہضم کو مضبوطی دیتا ہے اور معدے اور جگر کے فعل کو تیز کرتا ہے

تبصرہ کریں

please do not any spam link in the comments box

جدید تر اس سے پرانی