آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ مختلف ممالک اور خطے میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ پھلوں کا بادشاہ ذائقہ سے بھرپور اور انتہائی میٹھا ہوتا ہے جس میں وٹامن اور معدنیات کثرت سے پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔
کیونکہ آم میں فاسفورس، کیلشیئم، سلینیم اور آئرن کی بھی کچھ مقدار موجود ہوتی ہے۔کٹے ہوئے ایک کپ آم سے جسم کو 99 کیلوریز، 1.4 گرام پروٹین، 24.7 گرام کاربوہائیڈریٹس، 0.6 گرام چکنائی، 2.6 گرام غذائی فائبر، وٹامن سی کی روزانہ درکار 67 فیصد مقدار، کاپر کی روزانہ درکار فیصد مقدار، ریبوفلیوین کی روزانہ درکار 5 فیصد مقدار، مینگنیز کی روزانہ درکار 4.5 فیصد مقدار، تھیامائن کی روزانہ درکار
20 فیصد مققدار، فولیٹ کی روزانہ درکار 18 فیصد مقدار، وٹامن بی 6 کی روزانہ درکار 11.6 فیصد مقدار، وٹامن اے کی روزانہ درکار 10 فیصد، وٹامن ای کی روزانہ درکار 9.7 فیصد مققدار، وٹامن بی 5 کی روزانہ درکار 6.5 فیصد مقدار، وٹامن K کی روزانہ درکار 6 فیصد مقدار، Niacin کی روزانہ درکار 7 فیصد مقدار، پوٹاشیم کی روزانہ درکار 6 فیصد مقدار۔ اس کے علاوہ آم میں فاسفورس، کیلشیئم، سلینیم اور آئرن کی بھی کچھ مقدار موجود ہوتی ہے۔
آم کی سب سے مشہور اقسام دی جارہی ہیں جو آپ کو پاکستان میں ملیں گی۔
چونسہ،سندھڑی، انوررٹول،لنگڑا،دُسہری،سرولی، فجری، الماس، میلڈا، گلاب خان، سنیرا، لال بادشاہ، توتا پری اور الفانسو شامل ہیں۔
(آم کے بہترین فوائد)
قبض اور اسہال ، مرد اور خواتین میں تولیدی نظام کی خرابی - پھلوں کا بادشاہ ان نازک مسائل سے نمٹنے میں مددگار ہوگا۔ اس کے علاوہ ، وہ سوجن کو دور کرنے اور جلد کی حالت کو بہتر بنانے کے قابل ہے ، جو خوبصورت خواتین کے لئے خاص طور پر اہم ہے۔کی بھی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔
آم میں پوٹاشیم، میگنیشیم اور تانبے کی بھی بہترین مقدار موجود ہوتی ہے جو صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ پھلوں کا بادشاہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔
کمزور افراد کے لیے آم بے انتہا مفید ہے کیونکہ یہ وزن کو بڑھاتا ہے۔
آم نظام ہاضمہ کے لیے بھی انتہائی مفید ہے جو خوراک کو ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جبکہ آم بھوک کو بھی بڑھاتا ہے۔ آم میں موجود ریشے جنہیں فائبر کہا جاتا ہے آنتوں کی صفائی اور ورم کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔ حاملہ عورتوں کی صحت کے لیے بھی بے انتہا مفید قرار دیا جاتا ہے، ڈاکٹرز حاملہ خواتین کو وٹامنز اور آئرن کے لیے گولیاں دیتے ہیں جبکہ آم کو بطور بہترین سپلیمنٹس بھی لیا جا سکتا ہے۔
آم ایک ایسا پھل ہے جو کولن کینسر، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں جیسے خطرناک امراض سے حفاظت کرتا ہے
ایک تبصرہ شائع کریں
please do not any spam link in the comments box