ملتانی سوہن حلوہ کی تاریخی حقیقت


 سوہن حلوہ ایک سوغات ہے۔ سوہن حلوے کی لذت ایسی ہے۔ جن کا مٹھائیوں میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ ۔سوہن حلوہ بنانے والے حلوائیوں کا کہنا ہے کہ اس کی تاریخ انیسویں صدی کے ابتدائی سالوں سے شروع ہوتی ہے۔سوہن حلوہ سب ہی شوق سے کھاتے ہیں اوریہ ہوتا بھی بہت زیادہ مزےدار ہے ۔

  اجزاء:

1۔دودھ_____ 3کلو

2۔سونی یا سنمک____ 100گرام

3۔چینی_____ آدھا کلو

4۔میدہ_____ 100گرام

5۔کٹی سبز الائچی_____ آدھا چائے کا چمچ

6۔دیسی گھی_____ 100گرام

7۔ٹاٹری _____ آدھ چائے کا چمچ

8۔خشک میوے____ 100گرام 

  تیار کرنے کی ترکیب۔آدھا کلو دودھ میں گندم کا 100 گرام آٹا اور سنمک  اچھی طرح ملا ئیں ۔

باقی اڑھائی کلو دودھ کو کڑھائی میں ڈال کر آگ پر چڑھائیں اور جب دودھ گرم ہو جاۓ تو اس میں آٹے ،سنمک اور دودھ کا آمیزہ شامل کریں  ۔تیز آگ پر پکاتے رہیں اور کھرچنا متواتر چلاتے رہیں. یاد رکھیں دودھ میں متواتر کھرچنا چلاتے رہنا ہے اور ایک منٹ کیلیے بھی نہیں روکنا ورنہ دودھ نیچے کڑاہی کے تلے پر لگ کر جل جائے گا اور حلوے کا ذائقہ خراب ہو جائے گا۔جب دودھ ،میدہ اور  سنمک اچھی طرح مکس ہو جائے اور ابال آ جائے تو ٹاٹری شامل کر دیں۔اب دودھ پھٹ جائے گا۔گاڑھا ہونے تک کھرچنے سے ہلاتے رہیں۔حلوہ بہت زیادہ گاڑھا ھو جائے اور پانی خشک ہو جائے تو اس میں چینی ڈال دیں اور کھرچنا متواتر چلاتے رہیں۔ چینی ڈالنے کے تھوڑی دیر بعد 100 گرام دیسی گھی شامل کر دیں اگر دیسی گھی نہ مل سکے تو ڈالڈا بھی  ڈال سکتے ہیں ۔مگر اصل مزہ اور خوشبو تو دیسی گھی سے ہی ملتی ہے۔اس کے بعد آپ اس کو کسی برتن میں نکال لیں اور اس کے اوپر  کٹے ہوئے اخروٹ بادام اور ناریل وغیرہ ڈال کر اچھے سے پھیلا کر سرو کر لیں ۔یہ حلوہ کئی مہینوں تک خراب نہیں ہوتا۔اور لذت میں بے مثال ہوتا ہے۔

تبصرہ کریں

please do not any spam link in the comments box

جدید تر اس سے پرانی