چائے دنیا کی پسندیدہ مشروب ہے۔ پوری دنیا میں دستیاب ہے اور صحت کے حیرت انگیز فوائد کی وجہ سے تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ چائے کے پودے کی پتیوں کو چند منٹ گرم پانی میں ابالنے سے تیار ہوتی ہے۔ پھر اس میں ضرورت اور خواہش کے مطابق چینی اور دودھ ملاتے ہیں۔
پیلی چائے
ہری چائے
اولانگ
کالی چائے
کشمیری چائے
چائے میں کیفین کی موجودگی پینے والے کو تروتازہ کر دیتی ہے۔ چائے کی مقبولیت سے انکار ممکن نہیں اور یہ گرم مشروب دنیا کے بیشتر حصوں میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔
چائے میں موجود کیفین میٹابولزم کو تیز کرنے اور چربی گھلانے میں مدد دیتی ہے،
چائے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور مرکبات کو مخصوص اقسام کے کینسر کے خطرے میں کمی لانے میں مددگار مانا جاتا ہے۔
بغیر دودھ کی چائے پینا عادت بنانے سے جلد کے کینسر کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوتا ہے۔
روزانہ بغیر دودھ کی چائے پینے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
چائے میں موجود توجہ اور ذہنی چوکسی میں بہتری آتی ہے، چائے میں ایک امینو ایسڈ دماغ کو پرسکون کرکے توجہ مرکوز کرنے میں مدد دیتا ہے۔
چائے پینے سے نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے اور بے خوابی کے عارضے کے شکار افراد کو ا س مسئلے پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے اور 3 سے 4 کپ چائے روزانہ پینا ہی بہتر ثابت ہوسکتا ہے، جبکہ سیاہ یا سبز چائے کو ترجیح دینا بہتر ہے،

ایک تبصرہ شائع کریں
please do not any spam link in the comments box