1۔حاکم کو اپنے دشمنوں پر اتنا ظکم نہیں کرنا چاہیے کہ دوستوں کا اعتبار اس پر اٹھ جائے۔
2۔ ایک بار میں نے ایک درویش سے کہا۔کہ مجھے ایسی نصیحت کرو کہ میرے اندر کی جہالت دور ہو جائے۔درویش نے جواب دیا کہ تم پڑھے لکھے عالم بھی ہو جاؤ تو انکساری سے کام لو۔ورنہ اپنے تمام علم کو مٹی میں دفن کر دو۔
3۔ اگر کسی مغرور کو کوئی نصیحت کرے تو وہ خود نصیحت کا محتاج ہے۔
4۔جو شخص علم حاصل کرے اور اس پر عمل نہ کرے تو اس کی مثال ایسے کسان کی ہے جو ہل تو چلائے لیکن بیج نہ بوئے۔
بیوقوف کے لئے چپ رہنا سب سے بڑی عقلمندی ہے۔اتنی سی بات سمجھ جاتے تو بیوقوف کیوں ہوتے۔
حکیم لقمان سے کسی نے پوچھا۔حکمت کس سے سیکھی۔جواب دیا اندھوں سے۔کیونکہ وہ پہلے زمین کو اچھی طرح ٹٹول لیتے ہیں تب قدم بڑھاتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں
please do not any spam link in the comments box