وٹامن اے کی کمی کے جسم پر اثرات
کسی بھی وٹامن کی کمی سے مختلف قسم کے امراض لاحق ہو سکتے ہیں۔جب ان کی کمی کو دور کر دیا جاتا ہے تو یہ عوارض اور علامات ختم ہو جاتی ہیں۔وٹامن جسم میں موجود غذا
میں تبدیلی لا کر انہیں جزوِ بدن بناتے ہیں۔وٹامن حرارت پیدا نہیں کرتے۔اسلئے ان کی طاقت کو ملی گرام یا مائکرو گرام میں ظاہر کیا جاتا ہے۔وٹامن وزن کو نہیں
بڑھاتے۔پھر بھی ان کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔کیونکہ بجائے فائدے کے نقصان ہو سکتا ہے۔ وٹامن اے کی کمی سے اندھراتے کا مرض پیدا ہوتا
ہے۔وٹامن اے کی کمی سے جلد دلکش اور صحت مند نہیں رہتی۔اس کی کمی سے بہت سے جوڑے بے اولاد رہتے ہیں۔اس کی کمی سرطان کا سبب بن سکتی ہے۔اس کی کمی
سے بالوں کا گرنا،جلد کا کھردرا ہونا،قوت ِمدافعت میں کمی،قوتِ سماعت اور قوتِ ذائقہ کا متاثر ہونا، بچوں کے قد میں اضافہ نہ ہونا اور دیگر کئی امراض پیدا ہو جاتے ہیں۔
وٹامن اے دو ذرائع سے حاصل ہوتا ہے ایک حیوانی دوسرا نباتاتی ۔وٹامن اے درج ذیل چیزوں میں پایا جاتا ہے۔تربوز، ٹماٹر، پستہ،اخروٹ، پالک، کدو، آڑو، سویا بین،
پپیتا،آم، کینو مالٹا، سلاد، کھیرا، انڈا، چیری، پنیر ،گاجر، کلیجی،دودھ،مکھن ، مرغی، کاڈ مچھلی وغیرہ۔ ہمیں اپنے جسم میں وٹامن کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مناسب حیوانی اور
نباتاتی غذائیں استعمال کرنی چاہییں تاکہ وٹامن اے کی ںکمی نہ ہو اور ہم تندرست رہی ں

ایک تبصرہ شائع کریں
please do not any spam link in the comments box