قطبی ستارہ۔
قطب شمالی کا مشہور ستارہ ہے۔یہ انتہائی شمال میں ہے۔نصف کرّہ شمالی میں اس کی مدد سے اطراف معلوم کی جاتی ہیں۔اس طرح عین شمال کا تعیّن اس سے کیا جاتا ہے۔قطبی ستارہ نصف کرّہ شمالی میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ نصف کرّ شمالی میں ستاروں کا ایک بہت بڑا جھرمٹ ہے۔ اسے دُبِّ اکبر کہتے ہیں۔ اس کا نام دُبِّ اکبر یا بڑا ریچھ رکھا گیا ہے۔ اسے سات سہیلیوں کا جھمکا بھی کہتے ہیں۔ان بیرونی دو ستاروں کی سیدھ میں بڑا سا چمکدار ستارہ نظر آتا ہے۔اسی کو قطبی ستارہ کہتے ہیں۔یہ سات سہیلیاں اس کے گرد چوبیس گھنٹے میں چکر پورا کر لیتی ہیں۔ قطبی ستارہ اپنا الگ مقام رکھتا ہے۔یہ انپے محور کے گرد چکر لگاتا ہے۔لیکن اپنی جگہ پر قائم رہتا ہے۔یہ ستارہ نصف کرّہ قطب جنوبی میں نظر نہیں آتا۔یہ سورج سے بڑا ستارہ ہے اور سورج سے دس ہزار گنا زیادہ روشنی خارج کرتا ہے۔آسمان پر سب سے مستقل چیز یہ نظر آتی ہے۔یہ 1929ء میں دریافت ہوا۔

ایک تبصرہ شائع کریں
please do not any spam link in the comments box