گلاب کی حیرت انگیز خصوصیات


 گلاب ۔ایک جھاڑی دار پودا اور اس کا پھول ہے۔ گلاب گھروں اور باغوں میں اگایا جانے والا سب سے عام پھول ہے۔ پھول بیچنے والے اسے سب سے زیادہ بیچتے ہیں۔ اس سے گل قند اور خوشبو بھی تیار ہوتی ہے۔ گلاب کی 100 سے زیادہ انواع  ہیں۔ یہ سدا بہار ہے اور محبت کے اظہار کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔گلابوں کی تاریخ، گلابوں کی اقسام، گلاب پھول کیا ہیں؟ گلاب کی ایک لمبی اور رنگین تاریخ ہے۔ وہ محبت ، خوبصورتی ، جنگ ، اور سیاست کی علامت رہے ہیں۔ 

  گلاب کا پھول دیکھنے میں تو بہت خوبصورت ہے ہی مگر یہ پھول اپنی خوش شکل کے ساتھ ساتھ من پسند خوشبو کی وجہ سے پھولوں کا بادشاہ بھی کہلاتا ہے گلاب کا پھول محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے اس کے شوخ رنگ جذبات کے اظہار کا موئثر ذریعہ ہے۔باتوں کی جانکاری ضروری ہے ۔

  گلاب کی افزائش اور کھیتی میں کامیابی کے لئے کچھ بنیادی بہترین پودوں کے انتخاب سب سے اہم ہے ۔ کھیتی کے لئے مناسب زمین کا انتخاب ، کس موسم میں گلاب کے پوسے تیار کئے جائیں ، کیڑوں اور بیماریوں سے پودوں کو کیسے بچایا جائے ، زیادہ پھول کیسے حاصل کئے جا سکتے ہیں یہ ساری بنیادی جانکاریاں ہیں جو ایک گلاب کی کاشت کرنے والے کو جاننا ضروری ہے ۔

  گلاب کے یہ انمول پھول آپ کو حیرت انگیز طور پر و امراضِ قلب ، سینہ ، جلد ، بال ، معدہ وجگر کے مسائل سے دور رکھتے ہیں، گلاب کے پھولوں سے نکالا جانے والا عرق یعنی عرقِ گلاب آنکھوں کی بصارت اور خون کی صفائی کے لئے بےحد مفید ہوتا ہے آنکھوں کی کئی قسم کی بیماریوں سے بچنے کے لئے عرقِ گلاب کے استعمال کیا جاتا ہے۔

  گلاب کی خوبصورتی اور نزاکت بے مثال ہے، اس کی بھینی بھینی خوشبو کھانوں میں بس جاتی ہے۔ بریانی کی اصل لذت انھی کی وجہ سے ہے۔ جب چاولوں کو عرقِ گلاب میں جوش دیا جاتا ہے تو چاول کا ہر دانہ گلاب کی مست کن خوشبو میں بس جاتا ہے۔ ساتھ ہی زعفران کا چھڑکاؤ دسترخوان پر بریانی کی ہانڈی کی فضا گلاب اور زعفران کی خوشبو سے مہک اٹھتی ہے۔گلاب کے پھولوں سے بنا شربت کا ایک گھونٹ طبیعت کو تروتازہ کر دیتا ہے۔ گلاب کی خوبیاں ہزار ہیں۔ یہ وٹامن سے بھرپور ہے، کھانوں کو زود ہضم بناتا ہے۔گلآب ایک سے زیادہ رنگوں کا مجموعہ ہے۔

ریڈ،گلابی ،پیلا،اورنج ،سیاہ یا بھوری رنگت کا ہوتا ہے۔

تبصرہ کریں

please do not any spam link in the comments box

جدید تر اس سے پرانی