لہسن کا جسمانی بیماریوں کا خاص علاج


 لہسن (سائنسی نام:ایلیم سیٹیوُم/Allium sativum) پیاز خاندان کی ایک جنس ہے

  لہسن - قدیم دور پلانٹ سے جانا جاتا. ایک مضبوط، مخصوص مہک اور شدید ذائقہ کے مالک ہونے کے ناطے، لہسن ایک مقبول مسالا ہے

  دانت کے درد میں لہسن سن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تو بس آپ کو لہسن کو متاثرہ دانت پر رگڑنے کی ضرورت ہے، جس سے درد میں کافی حد تک کمی آتی ہے۔

 گرتے بالوں کے لئے لہسن کو کاٹ لیں اور اس کی پوتھیوں کو سر پر ملیں۔ آپ تیل میں بھی لہسن کو شامل کرکے مساج کے ذریعے یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

  لہسن میں کیلوریز کی مقدار بہت کم لیکن غذائیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ 28 گرام لہسن میں 23 فیصد مینگنیز، 17 فیصد وٹامن بی 6، 15 فیصد وٹامن سی، کچھ مقدار میں سیلینیئم، فائبر، فولاد، پروٹین اور دیگر مفید کیمیکلز ہوتے ہیں لیکن کیلوریز کی مقدار صرف 42 ہوتی ہے۔

  لہسن کے مفید اجزا سردی لگنے سے محفوظ رکھتے ہیں۔لہسن میں موجود مفید اجزا بلڈ پریشر اور کئی امراض کو روکتے ہیں اسی بنا پر انسانوں کو بیماری سے بچا کر قبل ازوقت اموات سے روکتے ہیںلہسن ورزش اور دوڑنے والوں کو توانائی پہنچا کر ان کی صلاحیت بہتر کرتا ہے۔ لہسن آپ کے کولیسٹرول کو کم کرکے قلبی امراض کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔ون میں بڑھی ہُوئی چکنائی یعنی کولیسٹرول بھی ایک ایسی بیماری ہے جو دیگر جان لیوا بیماریوں کو ہمارے جسم میں دعوت دیتی ہے۔یقینا لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک شمار کیا جاتا ہے جو انسانی جسم پر کسی بھی بیماری کے حملے کی مزاحمت کرتا ہے خاص طور پر اگر اسے خالی پیٹ باقاعدگی کے ساتھ کھایا جائے۔لہسن کا نہار منہ استعمال بھوک کو بہتر بناتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو مضبوط کرتا ہے۔ لہسن کا استعمال انسان کے اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے اور دباؤکے احساس کو کم کرتا ہے۔لہسن اْن بہترین عناصر میں سے سمجھا جاتا ہے جو انسانی جسم کو زہریلے مواد سے محفوظ رکھتا ہے۔

تبصرہ کریں

please do not any spam link in the comments box

جدید تر اس سے پرانی