عربی تاریخ سے انگریزی تاریخ اور سن عیسوی کا استخراج۔


 یہ کلیہ میرے بزرگوں نے لکھا ہے۔اس سے قبل میں اپنی ایک اور پوسٹ میں انگریزی سے عربی تاریخ کا استخراج ٗٗنصیب کی دنیاٗٗ بلاگ میں آپ کی نظر کرچکا ہوں۔آج عربی تاریخ سے انگریزی تاریخ کا استخراج کرنے کا طریقہ لکھ رہا ہوں۔امید ہے کہ آپ کو پسند آئے گا۔جس تاریخ کے سنِ ہجری کو انگریزی تاریخ و سنِ عیسوی کے مطابق کرنا ہو تو اس تاریخ تک ایام ہجری نک242218•365 ایامِ شمسی پر تقسیم کریں۔ اس طرح سال و دن شمسی نکل آتے ہیں۔ان کو2o۔جولائی 622ء میں جو یکم محرم سن ایک ہجری کے مطابق ہے،جمع کر دو۔تاریخ سنِ عیسوی نکل آئے گا۔مثال دس محرم الحرام 61 ہجری کو انگریزی تاریخ کیا تھی۔ اور کونسا سنِ عیسوی تھا۔60 سال 10 یوم  25040•21272 دن ۔

25040•21273÷242218•365=58سال 87 یوم۔اب 20.جولائی 622ء میں 58 سال 87 یوم جمع کئے۔12.جولائی کو دئے۔31.اگست کو،30 ستمبر کو اور باقی 14.اکتوبر کو دئیے۔تو کل 87 ہوئے۔اس طرح 622+58=680 ہوئے۔لہذا 10محرم الحرام 61ہجری یعنی کربلا کے واقعے کے دن انگریزی تاریخ وسنِ عیسوی 14اکتوبر 680ء تھا۔اس طرح آپ عربی تاریخ سے انگریزی تاریخ اور سن عیسوی کا استخراج کر سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

please do not any spam link in the comments box

جدید تر اس سے پرانی