معلومات کا خزانہ
سوال نمبر١۔ ایمپئیر کس چیز کی اکائی ہے؟
سوال نمبر ٢۔سر جیمز چیڈوک کیوں مشہور ہے؟
سوال نمبر٣۔سب سے ہلکی دھات کا نام کیا ہے؟
سوال نمبر ٤۔آکسیجن کس زبان کا لفظ ہے؟
سوال نمبر ٥۔ اسبٹاس کا کیمیائی نام کیا ہے؟
سوال نمبر ٦۔وٹامن سی میں کونسا ترشہ ہوتا ہے؟
سوال نمبر ٧۔آئن سٹائن نے کس ملک کی صدارت کی پیشکش
کو ٹھکرا دیا؟
سوال نمبر٨۔ڈرائی کلیننگ میں استعمال ہونے والے ایک محلل کا نام بتائیں؟
سوال نمبر ٩۔کس مسلمان سائنسدان نے سب سے پہلے لاگرتھم کا استعمال کیا؟
سوال نمبر.١۔بناسپتی گھی بنانے میں کونسا عمل انگیز استعمال ہوتا ہے؟
جوابات١۔برقی رو ٢۔نیوٹران کی دریافت٣۔لیتھیم ٤۔یونانی ٥۔میگنیشیم سلیکیٹ ٦اسکربک ایسڈ ٧۔اسرائیل ٨۔کاربن ٹیٹرا کلو رائڈ ٩۔ابن یونس مصری ١. نکل۔

ایک تبصرہ شائع کریں
please do not any spam link in the comments box