رسول پاک ﷺ نے فرمایا زہد میرا پیشہ ہے۔زہد کا لغت میں معنی عدم رغبت ہے۔ اصطلاحِ شریعت میں دنیا کے مال و متاع سے رغبت نہ رکھنے کا نام زہد ہے۔ امام احمد بن حنبلؒ اس کی تین قسمیں بتاتے ہیں ١۔ترکِ حرام عوام کا زہد ہے۔٢۔خواص کا زہد حلال میں سے زائد اشیا کو چھوڑ دینا ہے۔عارفین کا زہد توجہ الی اللّہ سے روکنے والی ہر شے کا ہے۔رسول پاک ﷺ نے« زہد» کو اپنا حِرفہ بتلایا ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ جملہ اسباب اور وسائل سے جو ماسوی اللّہ کی طرف لے جانے والے ہیں،ہٹا کر پورے اہتمام کے ساتھ اللّہ کی طرف توجہ کر لی جائے۔وسائل کو ہیچ سمجھ لیا جائے۔ زہد در اصل یہ ہے کہ نہ تو موجود پراعتماد اور مفقود پر تاسّف ہو۔اللّہﷻ ہمیں سنتِ رسول ﷺ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے امین۔

ایک تبصرہ شائع کریں
please do not any spam link in the comments box