کیوی ایک پرندہ جو اڑ نہیں سکتا۔


    نیوزی لینڈ کے گھنے مرطوب جنگلوں میں پاہا جانے والا پرندہ جو اڑ نہیں سکتا۔یہ پرندہ کیوی ہے۔ کیوی ایک شرمیلا پرندہ ہے۔ضرورت کے وقت بہت تیز دوڑتا ہے۔ اگر اسے پکڑنے کی کوشش کی جائے تو اپنے پنجوں سے بھر پور دفاع کرتا ہے۔

   کیوی کا انڈا ایک پاؤنڈ کے قریب ہوتا ہے۔80.دن میں بچے نکل آتے ہیں۔نر انڈے سیتا ہے۔جب بچہ انڈے سے نکلتا ہے تو اس کے پر پوری طرح نکلے ہوئے ہوتے ہیں۔بچہ ایک ہفتے تک کچھ نہیں کھاتا۔کیوی کی تین قسمیں ہوتی ہیں۔

   گھریلو مرغی سے بڑا ہوتا ہے۔بازو پروں میں چھپا کر رکھتا ہیں۔ چونچ پتلی، لمبی  اور نیچے کی طرف مڑی ہوئی ہوتی ہے۔لیکن آنکھیں چھوٹی ہوتی ہیں۔ٹانگیں چھوٹی اور مضبوط ہوتی ہیں۔دونوں پیروں میں چار انگلیاں ہوتی ہیں۔اور ان میں لمبے لمبے ناخن بھی ہوتے ہیں۔

   اگرچہ کیوی کو معدوم ہونے کا کوئی خطرہ نہیں لیکن نیوزی لینڈ کی حکومت  اس سے غافل بھی نہیں اور اس کے لئے اقدامات کررہی ہے۔اس کی برآمد پر پابندی ہے۔


تبصرہ کریں

please do not any spam link in the comments box

جدید تر اس سے پرانی