حضرت محمدﷺ خاتم النّبیّن ہیں۔


حضرت محمدﷺ خاتم النّبیّن ہیں


 ختم اور خاتم دونوں کے ایک معنی ہیں۔سورة احزاب کے مطابق آپ ﷺ اللّہ کے رسول اور خاتم النبیّین ہیں۔ سیّدنا و مولانا محمد رسول اللّہ ﷺ کے وجود باوجود پر نبّوت کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔صحیح مسلم میں ہے۔نبی ﷺ نے فرمایا میری امّت میں تیس شخص ایسے ہوں گے جو کذاب ہوں گے ان میں سے ہر ایک کا گمان یہ ہو گا کہ وہ نبی ہے حالانکہ میں خاتم النّبییّن ہوں اور میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ ان صحیح ترین روایات اسلامیہ  کی تصدیق قدرتِ قاہرہ نے جملہ مذاہب کی زبان بندی  سے فرما دی ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ ختمِ نبّوت وہ خصوصیت خاصہ ہے جو بالکل حضورﷺ ہی کی ذاتِ اقدس کو حاصل ہے۔ہ                                   

اب اگر اہلِ اسلام کے اندر کسی شخص کو اپنے نبی ہونےکا زعم ہے تو اسے مناسب ہے کہ صحیح مسلم کی روایت کو پیشِ نظر رکھ کر اگر چاہے تو اُن تیس کذابوں میں اپنا شمار کر لے۔

تبصرہ کریں

please do not any spam link in the comments box

جدید تر اس سے پرانی